ETV Bharat / sports

Formula One Bout Wrestling فارمولہ ون پاور بوٹ ریسنگ کا انعقاد فروری میں بنارس میں ہوگا - پاور بوٹ ریسنگ کا انعقاد فروری میں بنارس میں

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں کے خلاف ای ڈی دفتر میں تقریبا 24کروڑ روپے کے مالی فراڈ کی شکایت درج کرانے کے ساتھ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکارہ قم لینے کے باوجود خریدار کو فلیٹ حوالے نہیں کیا ہے۔

فارمولہ ون پاور بوٹ ریسنگ کا انعقاد فروری میں بنارس میں ہوگا

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 8:12 PM IST

لکھنؤ:اس سلسلے میں فارمولہ ون کے نمائندے سبطین باقری نے یہاں محکمہ کھیل کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر نونیت سہگل سے ملاقات کرکے تجویز پیش کی۔ ڈاکٹر سہگل نے کہا کہ اتر پردیش میں پہلی بار پاور بوٹ ریسنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو کہ ریاست کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت جو بھی ضروری سہولتیں ممکن ہوں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بین الاقوامی سطح کے ایونٹ سے ریاست کے کھلاڑی بھی اس کھیل کی طرف راغب ہوں گے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری نے کہا کہ بنارس میں پاور بوٹ ریسنگ اور رام نگر کے ملٹی ماڈل ٹرمنل میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے لئے پانی کے وافر وسائل کی دستیابی کی وجہ سے اس ریس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ اس قسم کے انعقاد سےعالمی سطح پر ریاست کا نام روشن ہوگا۔ اس سے ریاست میں آبی سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے گا۔ عالمی برادریوں کی شرکت سے ثقافتی تبادلے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa Women World Cup باندہ نے ویمنز ورلڈ کپ کا 1000 واں گول کیا

سبطین باقری نے کہا کہ F1H20 مقابلہ دنیا کا سب سے بڑا اور کامیاب ترین پاور بوٹ ریسنگ ہے۔ جس میں مختلف ممالک کی نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ نومبر 2018 میں وجے واڑہ اور امراوتی میں اس ریسنگ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.