ٹوکیو 2020 کے انتظامیہ نے تصدیق کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپک ویلیج میں کووڈ۔ 19 کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹوکیو 2020 کے سی ای او تیشیرو موٹو کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھیل میں شامل بیرون ملک سے آئے ایک شخص کوورنا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ وہ رازداری کے حوالہ کے تحت اس کے ملک کا نام نہیں بتائیں گے۔
ٹوکیو انتظامیہ سمیتی کے ترجمان ماسا تاکیہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اولمپک ویلیج میں ایک شخض کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ شخض فی الوقت ایک ہوٹل میں مقیم ہے.
متاثرہ شخض کی قومیت کو راز داری کے اصولوں کے تحت انتظامیہ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتانے سے انکارکردیا ہے۔ واضح رہے کہ اولمپک ویلیج وہ جگہ ہے جہاں اولمپک کے دوران ہزاروں ایتھلیٹ اور عہدیدار قیام کریں گے۔
ٹو کیو 2020 کی انتظامیہ کے کمیٹی کے اعلیٰ عہدیدار سوئیکو ہوشیموٹو کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کے کووڈ۔ 19 کے مضر اثرات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں :Tokyo Olympics: ٹوکیو اولمپک کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ
اس کے باوجود اگر کورونا کے معاملات سامنے آتے ہیں تو ’’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کو اس سے نمٹنے کے لئے کیا کیا عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے’’ ؟
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے سبب ایک سال کے لئے معطل ٹوکیو اولمپک 2020 کثیر شائقین کے بغیر ہی منعقد کیا جارہا ہے۔