ETV Bharat / sports

Threatening Message for Messi لیونل میسی کے اہل خانہ پر فائرنگ، کھلاڑی کیلئے دھمکی آمیز پیغام - میسی کے لیے دھمکی آمیز پیغام

ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو مسلح گینگ کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں۔ اس مسلح گینگ کی جانب سے میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ایک دکان پر فائرنگ بھی کی گئی۔ Firing on Lionel Messi's family

لیونل میسی کے اہل خانہ پر فائرنگ،کھلاڑی کے لیے دھمکی آمیز پیغام

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:04 AM IST

بیونس آئرس: ارجنٹینا کی پریس رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مسلح گینگ نے ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ایک دکان پر فائرنگ کی ہے اور 2022 ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کے لیے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا ہے۔ اخبار "روزاریو 3" نے رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح میسی کے آبائی شہر روزاریو میں پیش آیا اور امکان ہے کہ فائرنگ صبح تین بجے کی گئی۔ کوئلے کے تھیلے کے ٹکڑے پر ایک دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا دیا گیا۔ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’ میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جافکن ایک منشیات فروش ہے، اور وہ آپ کی اچھی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دکان پر کم از کم 14 گولیاں چلائی گئیں اور حملہ آور موٹر سائیکل استعمال کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ دکان میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ملکیت ہے ۔ میسی نے 2017 میں انتونیلا سے شادی کی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ بچوں کے نام تھیاگو، میتھیو اور تھیرو ہیں۔ جوڑے نے اپنا زیادہ تر وقت بارسلونا میں ایک ساتھ گزارا جہاں میسی 2021 میں پیرس سینٹ جرمین جانے سے قبل 21 سال تک کھیلے تھے۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو لیونل میسی نے سال 2022 کا بہترین فیفا مینز پلیئر کا ایوارڈ جیتا۔ میسی نے اپنی کپتانی میں ارجنٹینا کے لیے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیتا۔ لیونل میسی اس وقت فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (PSG) کے لیے کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Best FIFA Awards 2022 میسی سال 2022 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کا ایوارڈ جیتا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.