ETV Bharat / sports

ہندوستان سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 3:21 PM IST

ہندوستانی مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان اتم سنگھ نے کہا کہ ایف آئی ایچ ہاکی مرد جونیئر ٹیم عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لئے منگل کے روز نیدر لینڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر فائنل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔FIH Junior World Cup 2024

ہندوستان سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا
ہندوستان سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا

کوالالمپور:ہندوستانی جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان اتم سنگھ نے کہا کہ ہم نے اس ورلڈ کپ میں اچھی ہاکی کھیلی ہے۔ 10-1 کی بڑی جیت نے یقینی طور پر ناک آؤٹ مرحلے میں ہمارے اعتماد کو بڑھایا۔ "ہم اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کھیلیں گے جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے آئے ہیں ۔

دریں اثنا، کوچ سی آر کمار نے کہاکہ کھلاڑی اچھی پوزیشن میں ہیں اور وہ آگے بڑھنے اور اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اس ٹورنامنٹ کو ایک وقت میں ایک میچ پر توجہ مرکوز جاری رکھیں گے۔ ہاں، کوارٹر فائنل بڑے ہوتے ہیں۔ ایسا کچھ نہیں ہے جس کے لیے ہمارے کھلاڑی تیار نہیں ہیں۔

ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم اپنے تیسرے اور آخری پول سی گیم میں کینیڈا کو 10-1 سے شکست دینے کے بعد کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ پر اعتماد کے ساتھ کرے گی۔ اس سے پہلے ٹورنامنٹ میں ہندوستان نے کوریا کو 4-2 سے شکست دی تھی لیکن وہ اپنا دوسرا میچ اسپین سے 1-4 سے ہار گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی پانچ وکٹوں سے جیت، ٹی 20 سیریز پر انگلینڈ کا قبضہ

پول سی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے والی ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ پول ڈی کے ٹاپرس نیدرلینڈسے ہوگا۔واضح رہے کہ کل کوارٹر فائنل میچ ہندوستان اور نیدرلینڈکے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 14 اور فائنل 16 دسمبر کو ہوں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.