سینٹیاگو: چیلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں کھیلے جارہے ایف آئی ایچ ہاکی خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نےنیوزی لینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں2-3 سے شکست دی۔
ہندوستان کے لیے مقررہ 60 منٹ میں روپانی کماری نے آٹھویں منٹ میں، جیوتی چھتری نے 17ویں منٹ میں اور سنیلیتا ٹوپو نے 53ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ازابیلا اسٹوری نے 11ویں منٹ، میڈلین ہیرس نے 14ویں اور ریانا فو نے 49ویں منٹ میں گول کئے۔
مقررہ وقت پر میچ 3-3 کی برابری پر ختم ہونے کے بعد ساکشی رانا اور پریتی پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے مواقع کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ ممتاز خان نے سڈن ڈیتھ میں گول کیا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی صرف ہننا کوٹر اور ریانا فو ہی گول کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:مارکرم بھارت کے خلاف سیریز میں جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے
ہندوستان پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنے پہلے دو شاٹس کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا لیکن ٹیم کی گول کیپر مادھوری کنڈو نے لگاتار چار شاندار دفاع کیے جس سے ان کی ٹیم کو واپسی کرنے میں مدد ملی اور پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین۔دو ے جیت درج کی۔
یواین آئی