ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 سینیگل سے شکست کے باعث قطر کی مشکلات میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 10:18 AM IST

سینیگل سے شکست کے بعد فیفا ورلڈ کپ میں قطر کی راہیں مزید مشکل ہو گئی ہیں اور قطر پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگاہے۔ FIFA World Cup: Qatar loses 3-1 to Senegal, host nearing WC exit

FIFA World Cup 2022, Senegal beat Qatar 3-1 in Group A match
سینیگل سے شکست کے باعث قطر کی مشکلات میں اضافہ

دوحہ: میزبان قطر کو فیفا ورلڈ کپ میں جمعہ کو سینیگل کے خلاف 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاری ٹورنامنٹ میں یہ ان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس سے قبل ایکواڈور نے 2-0 سے شکست دی تھی۔ میچ کے پہلے ہاف میں سینیگل کے بولائے ڈیا نے 41ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جبکہ میچ کے 48ویں منٹ میں فامارا ڈیڈیہو نے ایک اور گول کر کے فرق 2-0 کردیا۔ FIFA World Cup: Qatar loses 3-1 to Senegal, host nearing WC exit

اس کے بعد قطر کے محمد منتظری نے میچ کے 78ویں منٹ میں گول کر کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی تاہم جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی سینیگل کے چیک احمدو بیمب ایمبیک نے 84ویں منٹ میں ایک اورگول کرکے ٹیم کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری دلادی، جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔ اس اہم میچ میں شکست کے بعد رواں ورلڈ کپ میں قطر کی راہیں مزید مشکل ہو گئی ہیں اور اس پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگاہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.