ETV Bharat / sports

Fakhar Zaman and Haris Sohail فخر زمان، حارث سہیل نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل - عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی

عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فخر زمان اور حارث سہیل نے آج فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔Fakhar Zaman and Haris Sohail

فخر زمان
فخر زمان
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 8:52 PM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں بلے باز فخر زمان اور حارث سہیل کو بھی شامل کرلیا، جس کے بعد یہ تعداد 23 تک پہنچ گئی۔Fakhar Zaman and Haris Sohail

عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فخر زمان اور حارث سہیل نے آج فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے، یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کپ بھی اچھا کھیل رہے ہیں، انہیں ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جارہا ہے۔

Fakhar Zaman and Haris Sohail

یاد رہے کہ 28 دسمبر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ سپر لیگ کے تینوں میچ نیشنل بینک کرکٹ ارینا کراچی میں 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سلیکٹرز ٹیسٹ کے بعد شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے 16 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان اس وقت جاری پاکستان کپ کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کریں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا۔

ممکنہ اسکواڈ میں 6 ایسے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا جنہوں نے تاحال ایک روزہ میچ میں ڈیبیو نہیں کیا، ان میں ابرار احمد، عامر جمال، احسان اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی زخمی ہونے کی وجہ سے جگہ نہیں بنا پائے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں

بابراعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال، حارث رؤف، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز دھانی، شان مسعود، شرجیل خان، طیب طاہر، فخر زمان، حارث سہیل -یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.