ETV Bharat / sports

Hockey World Cup 2023 انگلینڈ نے ویلز کو سے شکست دی - انگلینڈ نے ویلز کو ہرایا

مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول ڈی کے مقابلے میں انگلینڈ نے ویلز کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔ England Beat Wales

انگلینڈ نے ویلز کو سے شکست دی
انگلینڈ نے ویلز کو سے شکست دی
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 9:13 AM IST

رورکیلا: انگلینڈ نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کی شاندار ابتدا کرتے ہوئے اپنے روایتی حریف ویلز کو پول ڈی کے مقابلے میں 5-0 سے شکست دی۔ برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے لیام اینسل (28ویں منٹ، 37ویں منٹ) نے دو گول کیے جبکہ نک پارک (پہلے منٹ)، فل روپر (42ویں منٹ) اور نکولس بینڈریک (58ویں منٹ) نے گول کئے۔ دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا اور 13 پنالٹی کارنر حاصل کیے۔ انگلینڈ نے ان میں سے دو کو گول میں تبدیل کیا جبکہ ویلز اپنے چار پنالٹی کارنر میں سے کسی پر بھی گول نہ کرسکے۔

پارک نے میچ کے 20 سیکنڈ میں ایک گول کے ساتھ انگلینڈ کو ابتدائی برتری دلائی۔ ایک گول کی برتری پر انگلینڈ نے حملہ کرنا بند نہیں کیا اور پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ایک اور پنالٹی حاصل کی، حالانکہ ویلز کے دفاع نے انہیں برتری کو دگنا کرنے سے روک دیا۔ انگلینڈ نے دوسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل مجموعی طور پر چار پنالٹی کارنر حاصل کیے۔ ان میں سے تین کو ویلز نے سختی سے روکا لیکن اینسل نے پنالٹی پر گول کر کے اسے 2-0 کر دیا۔ ویلز نے تیسرے کوارٹر میں دو گول سے پیچھے رہنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا۔ اس نے 36 ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی لیکن گیند گول کیپر کو پریشان کیے بغیر جال سے وائیڈ چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey World Cup بھارت نے اسپین کو شکست دے کر ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا

اینسل اور روپر نے اگلے پانچ منٹ میں دو دو گول کر کے ویلز کی پریشانیوں میں اضافہ کیا۔ ویلز نے چوتھے کوارٹر کے ابتدائی تین منٹ میں تین بار ہدف کو نشانہ بنایا جس میں دو پنالٹی کارنر بھی شامل تھے لیکن انگلینڈ کے گول کیپر اولی پین کے پاس تمام جوابات تھے۔ بینڈریک نے آخر کار میچ کے اختتام سے دو منٹ قبل انگلینڈ کا پانچواں گول کر کے اپنی ٹیم کی بڑی جیت کو یقینی بنایا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ پول ڈی میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔ گروپ ڈی کا دوسرا میچ آج شام 7 بجے سے ہندوستان اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.