ETV Bharat / sports

Dharmendra Pradhan وزارت تعلیم سات سو اضلاع میں فٹبال پروگرام شروع کرنے کے لیے تیار - وزارت تعلیم اسکولوں میں فٹبال پروگرام شروع کرے گی

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2022 سے قبل پیر کو فیفا کی سکریٹری جنرل فاطمہ سمورا سے ملاقات کرکے ملک بھر کے اسکولوں میں فٹ بال پروگرام کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

Dharmendra Pradhan Met Secretary-General Of FIFA, Fatma Samoura Ahead Of The FIFA U-17 World Cup
وزارت تعلیم سات سو اضلاع میں فٹبال پروگرام شروع کرنے کے لیے تیار
author img

By

Published : Oct 11, 2022, 11:00 AM IST

Updated : Oct 29, 2022, 3:54 PM IST

نئی دہلی: فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ سے قبل مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پیر کے روز فیفا کی سکریٹری جنرل فاطمہ سمورا سے ملاقات کی۔ اس دوران فیفا کی سیکرٹری جنرل فاطمہ سمورا کے ساتھ فیفا اور یونیسکو کے فٹ بال فار سکولز پروگرام کو ملک بھر کے سکولوں تک لے جانے اور اس کو مربوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی حکومت کے اس اقدام سے فٹ بال کا کھیل ملک بھر کے اسکولوں سمیت دور دراز کے علاقوں تک بھی پہنچ جائے گا۔ Dharmendra Pradhan Met Secretary-General Of FIFA

انہوں نے کہاکہ اسکولوں کے لیے فٹ بال تحریک نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) 2020 کے جذبے کی حمایت کرتی ہے اور کھیلوں سے مربوط تعلیم کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھارت میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ ملے گا اور ہمارے طلباء کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

پردھان نے کہاکہ حکومت کھیلوں کو فروغ دینے اور خاص طور پر اسکول کے بچوں میں فٹ بال کے لیے ایک عوامی تحریک پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت کو کھیلوں کی سپر پاور کے طور پر فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک فٹ بھارت کو یقینی بنانے کے ویژن کے مطابق ہے۔

انہوں نے اور محترمہ سامورا نے اسکولوں کے لیے فٹ بال پروگرام کو ہندوستان کے 700 سے زیادہ اضلاع تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ پردھان نے کہا کہ نوودیا ودیالیہ سمیتی، وزارت تعلیم کی جانب سے، اس پہل کو آگے بڑھانے کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرے گی۔

اس موقع پر کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت نشیت پرمانک، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے اور اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری شاجی پربھاکرن کے ساتھ تعلیم، کھیلود کی وزارت کے افسران موجود تھے۔

Last Updated : Oct 29, 2022, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.