امریکی ریاست شکاگو میں باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق شکاگو میں 4 روز قبل پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل تھے، سپرویلٹرویٹ کے دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو باکسنگ رنگ سے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات کو ہونے والی فائٹ میں باکسر پیٹرک ڈے کو دماغ کی ہڈی میں انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس 24 جولائی کو میری لینڈ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی باکسر مکسم داداشیوف بھی دماغ پر چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔