ETV Bharat / sports

یوتھ اولمپک گیمز 2026 تک ملتوی

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 7:07 PM IST

سنہ 2022 میں سینیگال کے ڈاکار میں ہونے والے یوتھ اولمپک کھیلوں کو 2026 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

2022 یوتھ اولمپک گیمز 2026 تک ملتوی
2022 یوتھ اولمپک گیمز 2026 تک ملتوی

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدھ کے روز یہ فیصلہ کیا۔ آئی او سی نے بتایا کہ 22 اکتوبر سے 9 نومبر 2022 تک ڈاکار (سینیگال) میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز 2026 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجویز منظوری کے لئے جمعہ کو آئی او سی کے 136 ویں اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

باک نے کہا کہ یوتھ اولمپک گیمز کو چار سال تک ملتوی کرنے سے آئی او سی ، نیشنل اولمپک کمیٹیوں اور بین الاقوامی فیڈریشنوں کو بہتر انتظام کرنے کا وقت ملے گا اور سینیگال بھی کھیلوں کی بہتر تیاری کر سکے گا۔

باک نے بتایا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی) اور سینیگال کی باہمی اتفاقی سے سنہ 2022 میں منعقد ہونے والی یوتھ اولمپک گیمز کو اب سنہ 2026 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

آئی او سی کے صدر تھامس باک نے بدھ کے روز(15 جولائی) کو آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ یہ اعلان کیا۔

آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس معاہدے کی منظوری دی ، جس کی تجویز سینیگالی صدر مکی سیل نے آئی او سی صدر باک کے ساتھ ایک فون پر کی تھی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سینیگال اور آئی او سی ڈاکار سنہ 2026 میں منعقد ہونے والی یوتھ اولمپک گیمز کی کامیابی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، جو افریقہ میں منعقد ہونے والا اب تک کا پہلا اولمپک مقابلہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.