ETV Bharat / sports

Sushil Kumar Interim Bail پہلوان سشیل کمار کو نو دن کی عبوری ضمانت - پہلوان سشیل کمار

پہلوان ساگر دھنکھڑ کے قتل کے الزام میں جیل میں بند پہلوان سشیل کمار کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ اولمپیئن سشیل کمار کو 12 نومبر تک عبوری ضمانت ملی ہے۔ Sushil Kumar Interim Bail

پہلوان سشیل کمار کو نو دن کی عبوری ضمانت

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 9:39 AM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو اولمپیئن پہلوان سشیل کمار کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ پہلوان ساگر دھنکھڑ کے قتل کے الزام میں جیل میں بند پہلوان سشیل کمار کو 12 نومبر تک عبوری ضمانت ملی ہے۔ سشیل کمار کے وکیل نے عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی، جس میں سشیل کی بیوی کی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے تین ہفتوں کی عبوری ضمانت دینے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سشیل کی اہلیہ خرابی صحت کی وجہ سے بغیر کسی مدد کے چل نہیں سکتی اور ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ انہیں سرجری کے بعد کم از کم دس دن مکمل آرام کی ضرورت ہوگی۔ Sushil Kumar Granted Bail

ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے سرکاری وکیل نے کہا کہ سشیل کا جرم سنگین نوعیت کا ہے اور وہ پہلوان ساگر دھنکھڑ کے بہیمانہ قتل سے متعلق ہے۔ سشیل کی بیوی اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے اس کے خاندان میں دیگر افراد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ مرکزی ملزم ہیں اور کیس اہم مرحلے پر ہے۔ ملزم کی باقاعدہ ضمانت کی عرضی دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی۔ یہ ایک بہت ہی مشہور معاملہ اور گواہوں کو متاثر کرنے اور دھمکیاں دینے کا پورا امکان ہے۔ Sushil Kumar Arrested In Murder Case

یہ بھی پڑھیں: Sagar murder case اولمپیئن پہلوان سشیل کمار اور دیگر کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج شیواجی آنند نے فریقین کو سننے کے بعد کہا کہ ملزم کی بیوی کی طبی حالت اور اس کے دو نابالغ بچوں کو دیکھتے ہوئے 12 نومبر تک ایک لاکھ روپے کی رقم میں دو ضمانت داروں کے ساتھ ذاتی بانڈ پیش کرنے پر اسے عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ سشیل کمار جونیئر ریسلر ساگر دھنکھڑ کے قتل کے الزام میں جیل میں ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.