پیرس: فرانس کے عظیم سابق فٹ بال کھلاڑی اور معروف کوچ زین الدین زیدان برازیل فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ بن سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 50 سالہ زین الدین زیدان برازیلین فٹبال بورڈ کی نظر میں ٹیم کے بہترین دعویدار ہیں۔ فی الحال، برازیل کے پاس کوئی کوچ نہیں ہے۔ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کوچ ٹائٹ نے استعفیٰ دے دیا۔ زیدان اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ بطور کوچ 3 بار ریال کو چیمپئنز لیگ جیتا چکے ہیں۔ برازیل کے کیسمیرو اور وینیسیئس جونیئر ریال کی ٹیم سے کھیل چکے ہیں۔ زیدان فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی تھے جو 1998 میں عالمی چیمپئن بنی تھی۔ Zidane can become new coach of Brazil
انہوں نے فائنل میں دو گول کر کے ٹیم کو برازیل کے خلاف تین۔صفرسے جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ برازیل فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکا تھا۔ کوارٹر فائنل میں کروشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست ہوئی۔ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک گول نہ کر سکیں۔ جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے 1-1 گول رہا۔ برازیل کی جانب سے نیمار جونیئر نے 106ویں منٹ میں گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Brazil Coach Tite Quits برازیل کے کوچ ٹائٹ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا
اس گول کے 11 منٹ بعد برونو پیٹکووچ نے میچ کے 117 ویں منٹ میں کروشیا کی جانب سے گول کیا اور اس طرح دونوں ٹیمیں برابری پر آگئیں۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کروشیا نے چاروں پنالٹی گول کیے اور برازیل کی ٹیم صرف دو گول ہی کرسکی جس کے بعد وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ ٹائٹ جولائی 2016 میں برازیل کی ٹیم کے کوچ بنے تھے اور ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے ارادے کا پہلے ہی اعلان کر چکے تھے۔
یو این آئی