دوحہ: برازیل کے کوچ ٹائٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ قطر فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جمعہ کو کروشیا کے ہاتھوں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست کے باعث عہدہ چھوڑ دیں گے۔ اس شکست کے ساتھ ہی برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔ ٹائٹ جولائی 2016 میں برازیل کی ٹیم کے کوچ بنے تھے اور ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے ارادے کا پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کریں گے۔ Brazil coach Tite confirms quits
ٹائٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’یہ بہت مشکل ہے، میری مدت کارختم ہو گئی ہے اور میں نے یہ بات ڈیڑھ سال پہلے کہی تھی۔‘‘ یہ پوچھے جانے پر کہ آپ وراثت میں کیا چھوڑیں گے، 61 سالہ ٹائٹ نے کہا کہ اس کا جواب وقت دے گا۔ ٹائٹ کی قیادت میں، برازیل نے 2019 میں کوپا امریکہ کپ ٹائٹل کی میزبانی کی اور81 میں سے سات میچ ہارے اور 61 جیتے۔ Brazil loss to Croatia in World Cup
یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 کروشیا نے برازیل کو ورلڈ کپ سے کیا باہر
یو این آئی