ETV Bharat / sports

میری کام کوارٹر فائنل میں

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 11:57 PM IST

چھ مرتبہ کی عالمی چیمپئن ایم سی میریکوم (51 کلوگرام ) اورعالمی چمپئن شپ کے سلور فاتح امت پنگھل نے ایشیا / اوشیانا اولمپکس کوالیفائنگ باکسنگ ٹورنامنٹ میں سنیچر کے روز اپنے اپنے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا اور اب وہ ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے سے محض ایک انچ دور رہ گئے ہیں۔

میری کام کوارٹر فائنل میں
میری کام کوارٹر فائنل میں

بھارت کی کامیاب ترین خاتون باکسر میری كام نے پری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی تاسمين بین کو یک طرفہ انداز میں پانچ ۔صفر سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میری کام کوارٹر فائنل میں
میری کام کوارٹر فائنل میں

اپنے وزن کی کلاس میں ٹاپ سیڈ پنگھل نے منگولیا کے احمد خارخو کو سخت مقابلے میں 3-2 سے شکست دی۔ پنگھل ابھی ٹوکیو اولمپک کا ٹکٹ حاصل کرنے سے ایک جیت دور رہ گئے ہیں لیکن دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن گورو سولنكی (57) کو ٹاپ سیڈ اور عالمی چمپئن ازبکستان کے معراج ذبیك مرزاخالوف سے 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پنگھل کو منگؤلی باکسر سے اپنے پچھلے مقابلے میں عالمی فوجی کھیلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن پنگھل نے اس بار اپنے بااثر اٹیک سے سارا بدلہ چکا لیا۔

میری کام کوارٹر فائنل میں
میری کام کوارٹر فائنل میں

مقابلہ اگرچہ کافی سخت تھا لیکن پانچ ججوں میں سے تین نے ہندوستانی باکسر کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔ایشیائی چمپئن شپ کی طلائی فاتح پنگھل کا کوارٹر فائنل میں جنوبی مشرقی ایشین گیمز چمپئن فلپائن کے کارلو پالم سے مقابلہ ہوگا۔

اب تک چار ہندستانی خاتون اور چھ مرد سمیت 10 باکسر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں اور ٹوکیو کا ٹکٹ حاصل کرنے سے ایک جیت دور رہ گئے ہیں۔

اس سے پہلے دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ وکاس کرشنن (69 کلوگرام) نے جمعہ کو کرغزستان کے نورسلتان مماتالي کو 5-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ نمن تور (91 کلوگرام) اپنا مقابلہ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

نمن کو شام کے الدین غوثین کے ہاتھوں 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سابق نوجوان چمپئن ساکشی (57)، سمرنجيت کور (60)، منیش کوشک (63)، اشیش کمار (75) اور سچن کمار (81) اپنے اپنے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

عالمی چمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ فاتح لولينا بورگوهین (69 کلوگرام)، ایشیائی چمپئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ پوجا رانی (75 کلوگرام) اور دولت مشترکہ کھیلوں کے سلور میڈلسٹ ستیش کمار (91 کلوگرام) پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے سے براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.