ETV Bharat / sports

BCCI Invited Applications بی سی سی آئی نے سلیکشن کمیٹی میں عہدے کے لیے درخواستیں طلب کیں

author img

By

Published : Jun 22, 2023, 9:59 PM IST

اس عہدے کے لیے صرف وہی شخص منتخب ہو سکتا ہے جو کم از کم پانچ سال پہلے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکا ہو۔ کسی بھی کرکٹ کمیٹی میں پانچ سال کام کرنے والا شخص اس عہدے کا اہل نہیں ہوگا۔

بی سی سی آئی
بی سی سی آئی

ممبئی: ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی نے جمعرات کو قومی مردوں کی سلیکشن کمیٹی میں ایک رکن کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

بی سی سی آئی کے مقرر کردہ ضابطوں کے مطابق، درخواست کے لئے سات ٹیسٹ میچز یا 30 فرسٹ کلاس میچ کھیلاہونا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص 10 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکا ہے تو وہ سلیکٹر کے عہدے کے لیے بھی درخواست دے سکتا ہے۔

اس عہدے کے لیے صرف وہی شخص منتخب ہو سکتا ہے جو کم از کم پانچ سال پہلے کرکٹ سے ریٹائر ہو چکا ہو۔ کسی بھی کرکٹ کمیٹی میں پانچ سال کام کرنے والا شخص اس عہدے کا اہل نہیں ہوگا۔

دریں اثنا، بی سی سی آئی نے تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں اسپورٹس سائنس اور میڈیسن کے سربراہ کے عہدے کے لیے بھی درخواستیں طلب کی ہیں۔ بی سی سی آئی ریاستی ایسوسی ایشنز میں پہلی بار اس عہدے کے لیے بھرتی کر رہا ہے۔

بورڈ نے ایک اشتہار میں کہا، “موجودہ دور میں یہ ضروری ہے کہ فزیکل فٹنس، انجری کے بچاؤ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں کو اعلیٰ کارکردگی کا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس مہم کے تحت بورڈ سے منسلک تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں اسپورٹس سائنس اور میڈیسن کے سربراہ کا تقرر کیا جائے گا۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.