ETV Bharat / sports

سیاست کے دنگل میں پہلوان چت - ہریانہ کے سیاسی دنگل میں

ہریانہ کے سیاسی دنگل میں پہلی مرتبہ اترے بھارت کے نامور پہلوان یوگیشور دت اور ببیتا فوگاٹ کو شکست کا سامنا کرناپڑا ہے۔

سیاست کے دنگل میں پہلوان چت
author img

By

Published : Oct 24, 2019, 8:17 PM IST

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر قسمت آزمائی کرنے والے پہلوان یوگیشور دت کو کانگریس امیدوار کرشن ہڈا نے شکست دی، وہیں ببیتا فوگاٹ کو آزاد امیدوار سوم ویر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،

ہریانہ کے بروڈا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑرہے یوگیشور دت کانگریس کے امیدوار کرشن ہڈا کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی، ابتدائی رجحانوں میں یوگیشور دت نے سبقت حاصل کی تھی لیکن اچانک پورا کھیل پلٹ گیا اور کرشن ہڈا نے اولمپک تمغہ فاتح پہلوان کو شکست سے دوچار کردیا، یوگیشور دت کو چار ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ببیتا فوگاٹ کو بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ببیتا کو آزاد امیدوار سوم ویر سے شکست سے شکست ملی۔

دولت مشترکہ گیمس میں دو دو مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے والی پہلوان ببیتا فوگاٹ دادری اسمبلی حلقہ سے انتخابات لڑرہی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخابات لڑنے کے لیے ببیتا فوگاٹ نے ہریانہ پولس کی نوکری چھوڑ دی تھی جبکہ یوگیشور دت بھی ہریانہ پولس میں ڈی ایس پی کی نوکری چھوڑ کر انتخابات میں حصہ لیا لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ بی جے پی کے ٹکٹ پر ایک اور اسٹار کھلاڑی نے انتخابات میں حصہ لیا اور انہیں جیت نصیب ہوئی۔

بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ نے پیہوا حلقہ سے جیت حاصل کی،سندیپ سنگھ نے پیہوا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار مندیپ سنگھ کو شکست سے دوچار کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.