ETV Bharat / sports

ICC ODI Rankings آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار - فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی

ہندوستان کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم
بابر اعظم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 8:44 PM IST

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن پر بر قرار ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر قابض ہوچکے ہیں۔

ہندوستان کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا ون ڈے بولرز میں پہلا نمبر برقرار ہے، اس فہرست میں افغانستان کے مجیب الرحمان 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف 36 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی اگر بات کی جائے تو ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو پہلے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور تیسرے نمبر پر قومی ٹیم کے کپتان با بر اعظم ہیں، ٹوئنٹی بالرز میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کیلیے نیپال کی ٹیم بدھ کے روز پاکستان پہنچے گی

ندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز شوبمن گل بدھ کو بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں ایک مقام اوپر سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے بھی میدان میں واپسی کے بعد اپنی ٹی20 رینکنگ میں بہتری کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں، گل 743 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ فارمیٹ میں ہندوستان کے بہترین بلے باز ہیں۔ گل کے بعد، ویراٹ کوہلی (نویں پوزیشن) ٹاپ 10 رینکنگ میں ہندوستان کے واحد بلے باز ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم 880 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں-

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.