ETV Bharat / sports

Babar Azam on World Cup: ایشیا کپ تنازع کے درمیان بابر کی توجہ ورلڈ کپ پر

بابر نے کہا کہ ہماری توجہ ہندستان میں ہونے والے ورلڈ کپ پر ہے اور ہم وہاں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم
پاکستان کے کپتان بابر اعظم
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 6:30 PM IST

Updated : Mar 4, 2023, 9:03 PM IST

کراچی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ 2023 سے متعلق تنازعات کے درمیان کہا کہ ان کی مکمل توجہ اکتوبر نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ پر ہے۔

بابر نے کہا کہ ہماری توجہ ہندستان میں ہونے والے ورلڈ کپ پر ہے اور ہم وہاں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

خیال ر ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے اکتوبر 2022 میں کہا تھا کہ ہندوستان ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گا اور ٹورنامنٹ کسی اور ملک میں ہو گا۔ اس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ اگر ہندستان ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں گیا تو ان کی ٹیم بھی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ہندستان کا دورہ نہیں کرے گی۔

پی سی بی کے موجودہ چیئرمین نے بھی راجہ کے بیان سے اتفاق کیا ہے، حالانکہ اے سی سی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔

اپنے منصوبے پر بابر نے کہا کہ میں محمد رضوان کے ساتھ مل کر رن بنانے کی کوشش کروں گا، ہم نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے اچھی پارٹنرشپ کی ہیں حالانکہ ہر میچ میں رن بنانا ممکن نہیں ہوتا، یہ ضروری ہے کہ صرف دو کھلاڑیوں پر انحصار نہ کیا جائے۔"

بابر اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ان کی ٹیم اس وقت چھ ٹیموں کے ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔

بابر نے اپنی ٹیم کی پی ایس ایل مہم کے بارے میں کہا، "پشاور زلمی کے ساتھ یہ ایک اچھا سفر رہا ہے۔ ہم نے کچھ غلطیاں کیں اور ہم کچھ میچ جیتنے میں ناکام رہے۔ ہم آنے والے میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔"

یواین آئی۔

Last Updated : Mar 4, 2023, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.