کراچی: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے اپنی اس عمدہ کارکردگی کی بدولت نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچنے والے بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا آج نصف سنچری کا اسکور عبور کرنے کے ساتھ ہی پاک ٹیم کے کپتان نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا اور ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔Babar Azam Break Record
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے چوکا لگا کر نیوزی لینڈ کے خلاف نصف سنچری مکمل کی جو ان کی اس سال انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 رنز یا اس سے زائد کا 25واں اسکور ہے اور وہ ایک سال میں سب سے 50 سے زائد اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق آسٹریلین بلے باز رکی پونٹنگ کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں ایک سال میں 24 نصف سنچریاں یا اس سے زائد اسکور کیا تھا۔Babar Azam Break Record
صرف یہی نہیں بلکہ اس اننگز کے دوران بابر، پاکستان کی جانب سے ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان اس سال تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 2500 سے زائد رنز اسکور کر چکے ہیں جو پاکستان کا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل ایک سال میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں 2435 رنز اسکور کیے تھے۔اس کے علاوہ رواں سال بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
- یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 317 رن، بابر کی شاندار سنچری
صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی نہیں بلکہ کھیل کے دیگر دو فارمیٹس میں بھی قومی ٹیم کے کپتان کی فارم شاندار رہی ہے۔
بابر نے اس سال ٹی20 کرکٹ میں 735 جبکہ 9 ون ڈے میچوں میں 679 رنز اسکور کیے۔
یو این آئی۔