ETV Bharat / sports

Pat Cummins on Delhi Test: گرین کے فٹ ہونے کی صورت میں آسٹریلیا تین اسپنرز کے ساتھ اتر سکتا ہے - گرین ایک اچھا آپشن فراہم کرتے ہیں

آل راؤنڈر گرین آسٹریلیا کو تیز گیند بازی میں ایک اچھا آپشن فراہم کرتے ہیں۔ آسٹریلیا نے گزشتہ میچ میں بھی گرین کے ساتھ تین اسپنرز کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز
author img

By

Published : Feb 16, 2023, 5:19 PM IST

نئی دہلی: آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے اشارہ دیا ہے کہ اگر آل راؤنڈر کیمرون گرین ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوتے ہیں تو ان کی ٹیم تین اسپنروں کے ساتھ جا سکتی ہے۔

تیز گیند باز مچل اسٹارک اور کیمرون گرین جمعہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل مسلسل پریکٹس سیشنز میں پسینہ بہا رہے ہیں۔ اسٹارک کو ہندوستانی پچوں پر کھیلنے کا تجربہ ہے، حالانکہ اگر گرین فٹ ہوتے ہیں ، تو آسٹریلیا اسٹارک کی جگہ پر کسی اسپنر کو کھلانا چاہے گا۔

کمنز نے اسٹارک کے بارے میں کہا ’’وہ ان حالات میں دنیا کے بہترین بالرز میں سے ایک ہیں۔ ہم اس کے بارے میں سوچیں گے۔ وکٹ کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ گیند یہاں ٹرن ہو جائے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے گزشتہ ہفتے دو تیز گیند بازوں کے ساتھ ہماری کارکردگی اچھی رہی۔ اب وہ چاہیں گے کہ اسٹارک ہوں، کوئی دیگر اسپنر ہو یا اسکاٹ بولانڈ، بالنگ اٹیک میں ورائٹی رکھنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔‘‘

آل راؤنڈر گرین آسٹریلیا کو تیز گیند بازی میں ایک اچھا آپشن فراہم کرتے ہیں۔ آسٹریلیا نے گزشتہ میچ میں بھی گرین کے ساتھ تین اسپنرز کھیلنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کنگاروز کو انگلی کی انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث فاسٹ بلر اسکاٹ بولینڈ کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا۔

کمنز نے گرین کی فٹنس پر کہا ’’بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے سے مدد ملتی ہے، اور وہ بالنگ میں ایک آپشن بھی فراہم کراتے ہیں۔ وہ ایک بڑ ےکھلاڑی ہیں اور ٹیم کو بالنگ سے لے کر بیٹنگ تک مضبوط کرتے ہیں۔ وہ اپنی انجری سے بھی ٹھیک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کل پریکٹس میں ان کا سیشن اچھا رہا، دیکھتے ہیں کہ وہ (میچ سے پہلے) کی صورت میں کس حالت میں ہوتے ہیں۔

گرین کے الیون میں ہونے پر ایک اسپنر بھی ٹیم میں آئے گا، حالانکہ کپتان کمنز نے اس اسپنر کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا۔ آسٹریلیا کے پاس تجربہ کار ناتھن لیون اور نوجوان سنسنی خیز ٹوڈ مرفی کے بعد ایشٹن ایگر اور میتھیو کوہنیمین کے طور پر دو اور متبادل ہیں۔کمنز نے کہا ’’ہم نے دونوں آپشنز کے لیے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ دونوں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پچھلے دو دنوں میں دونوں گیند بازوں (ایگر اور کوہنیمن) نے کافی دیر تک پریکٹس کی اور اچھی بالنگ کی۔ اگر ہمیں تیسرے اسپنر کی ضرورت ہوگی تو ہم دونوں میں سے کسی ایک کو آرام سے کھلا سکتے ہیں۔‘‘

کمنز نے اس موقع پر ٹریوس ہیڈ کی پختگی کا بھی حوالہ دیا، جو اچھی فارم میں ہونے کے باوجود پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ آسٹریلیا نے پیٹر ہینڈز کامب کو اسپنر وں کے لئے مددگار پچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم میں شامل کیا، حالانکہ وہ دونوں اننگز میں بالترتیب صرف 31 اور چھ رن ہی دے سکے۔کمنز نے کہا ’’ٹریف شاندار رہا ہے۔ وہ اپنے کھیل پر واقعی سخت محنت کر ر ہے ہیں۔ وہ جہاں بھی ہوتے ہیں، وہاں ہمیشہ کافی مزہ آتا ہے۔ وہ اس ٹیسٹ کے لیے ہماری بات چیت کا حصہ رہے ہیں، اس سے بہتر کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.