ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 بھارتی باکسر پروین ہڈا نے کانسہ کا تمغہ جیتا - خواتین کے 57 کلوگرام کے سیمی فائنل میں باکسر

ایشین گیمز میں باکسنگ میں بھارت کو چوتھا کانسہ کا تمغہ ملا ہے۔ خواتین کے 57 کلوگرام کے سیمی فائنل میں باکسر پروین ہڈا نے چینی باکسر سے جیتنے کی جدودجہد کرتی نظر آئیں تاہم فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرپائیں۔ 4th bronze medal in Boxing

Parveen Hooda settles for bronze
Parveen Hooda settles for bronze
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 1:08 PM IST

ہانگژو: بھارتیہ باکسر پروین ہڈا نے بدھ کے روز جاری ایشین گیمز میں خواتین کے 57 کلوگرام کے سیمی فائنل میں چائنیز تائپے کی لن یو ٹنگ سے ہارنے کے بعد کانسے کے تمغے پر اکتفا کیا۔ 2022 ورلڈ چیمپیئن شپ پروین نے 0-5 کے اسکور سے چین کی لن سے ہار گئیں۔ پانچوں کارڈز پر پیچھے رہتے ہوئے، پروین نے دوسرے راؤنڈ میں زیادہ جارحانہ انداز اپنایا لیکن 27 سالہ لن نے اپنے فرتیلا پیروں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی باکسر کے وار سے بچنے کے لیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔ پروین کو وقفے وقفے سے کامیابی ملی لیکن یہ ججوں کو قائل کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ 23 سالہ باکسر نے پہلے ہی اگلے سال پیرس گیمز کے لیے اولمپک کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:باکسر لولینا بورگوہین پچہتر کلوگرام خواتین کے فائنل میں داخل، پیرس اولمپک کوٹہ پر مہر لگا دی

پروین ایشین گیمز کے اس ایڈیشن میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی چوتھی بھارتیہ باکسر بن گئیں ہیں ۔پروین سے پہلے دو بار کی عالمی چیمپئن نکھت زرین نے 50kg میں، پریتی پوار نے 54kg میں اور نریندر بیروال نے +92kg میں، ان سب کھلاڑیوں نے اپنے اپنے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرتے ہوئے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ بھارت نے اس ایشین گیمز کے اس ایڈیشن میں کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے، جو کہ جکارتہ میں منعقدہ ایشین گیمز 2018 کے ایڈیشن سے زیادہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.