ETV Bharat / sports

Asia Cup Hockey: ایشیا کپ میں بھارت نے جاپان کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا

بھارتی ہاکی ٹیم Indian Hockey Team نے بدھ کے روز ہیرو ایشیا کپ Hero Asia Cup کانسے کے تمغے کے میچ میں جاپان کو 1-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ India Win Bronze Medal

Asia Cup Hockey: ایشیا کپ میں بھارت نے جاپان کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا
Asia Cup Hockey: ایشیا کپ میں بھارت نے جاپان کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 10:57 PM IST

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے جی بی کے ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے راج کمار پال کے گول کی بدولت جاپان کو شکست دی۔ راج کمار نے پہلے ہی کوارٹر میں میچ کا واحد گول کر کے بھارت کو برتری دلادی تھی۔ اس کے علاوہ جاپان کو سات اور بھارت کو دو پنالٹی کارنر ملے لیکن کوئی بھی ٹیم انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ India Win Bronze Medal

میچ کے آخری منٹ میں بھارت نے صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی ایشیا کپ کا اپنا دوسرا کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ بھارت اور جاپان کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ میں جاپان نے 5-2 سے جیت حاصل کی تھی لیکن بیریندر لاکڑا کی ٹیم نے پچھلے میچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے کوارٹر کی زرودارشروعات کی۔ بھارت کے لیے منجیت نے بائیں فلینک سے حملہ کرتے ہوئے پہلا گول کرنے کی کوشش کی لیکن جاپان نے کسی طرح سےاپنا دفاع کیا۔ Asia Cup Hockey

یہ بھی پڑھیں: سبزی بیچنے والے کی بیٹی بین الاقوامی سطح کی ہاکی کھلاڑی

اس کے جواب میں جاپان نے دباؤ بنانے کی کوشش کی اور دو بار بھارتی دائرے کو توڑا، لیکن ٹیم ڈیفنس نے دونوں بارمحاذ سنبھالنے رکھا۔ بالآخر برونزمیڈل کے نویں منٹ میں راج کمار پال نے گول کرتے ہوئے بھارت کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ جاپان نے دوسرے کوارٹر کے آغاز میں گیند کو اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی۔ اس کوارٹر میں جاپان کو لگاتار دو پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ انہیں گول میں تبدیل نہ کرسکی۔ Indian Hockey Team

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.