میلبورن: بیلاروس کی ارینا سبالینکا نے ہفتہ کو آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں قازقستان کی الینا ریباکینا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔
راڈ لاور ایرینا میں ڈھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے خواتین کے سنگلز مقابلے میں سبالینکا نے دفاعی ومبلڈن چیمپئن رائباکینا کو 4-6، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سبالینکا نے میچ میں شاندار واپسی کی اور مضبوط فور ہینڈز کھیل کر رائباکینا کے لیے مشکل بنا دی۔ سبالینکا نے تیسرے سیٹ میں 5-4 کی برتری حاصل کرنے کے بعد میچ پوائنٹ 40-30 پر جیت لیا۔ رائباکینا نے کھیل کو 40-40 سے برابر کر دیا، لیکن یہ صرف عارضی طور پر سبالینکا کی یادگار جیت کو ٹال سکا۔
یہ بھی پڑھیں:Sania Mirza Ends Her Career with Six Grand Slam نم آنکھوں کے ساتھ ثانیہ نے ٹینس کو الوداع کہا
سبالینکا نے پہلی بار آسٹریلین اوپن اور گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے قبل ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی ومبلڈن (2021) اور یو ایس اوپن (2021، 2022) میں آئی تھی جہاں انہوں نے سیمی فائنل کا سفر طے کیا تھا۔ سبالینکا تاہم 2021 میں آسٹریلیا اوپن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت چکی ہیں۔
یواین اائی