ایس اے آئی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ 'بھارتی پہلوان راہل آواری کو قومی کیمپ کے لئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا پہنچنے کے بعد کورونا مثبت پایا گیا ہے'۔
بھارت کے اعلی ترین کھیل ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان راہل آواری نے گذشتہ سال نور سلطان ورلڈز میں غیر اولمپک 61 کلوگرام وزن والے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
ایس اے آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'پروٹوکول کے مطابق احتیاطی تدابیر اور مزید نگرانی کے لئے راہل آواری کو ایس اے آئی کے زیر انتظام اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: بٹلر کی لاجواب کارکردگی، انگلینڈ کی شاندارفتح
ایس اے آئی نے بتایا کہ اس سے قبل بھی پہلوان دیپک پونیا کو کورونا مثبت پایا گیا تھا تب ڈاکٹرز نے انہیں آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔'