ETV Bharat / sports

BWF World Championships ارجن، کپیلا پری کوارٹر میں پہنچے - بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ بھارتی جوڑی

ارجن اور دھرو نے دوسرے راؤنڈ میں دنیا کی آٹھویں سیڈ والی جوڑی کو 21-17، 21-16 کے سیدھے گیمز میں ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ Arjun-Kapila move to pre quarters

Arjun-Kapila move to pre quarters, Ponnappa-Redy crash out at BWF World Championships
ارجن-کپیلا پری کوارٹر میں پہنچے
author img

By

Published : Aug 24, 2022, 3:46 PM IST

ٹوکیو: بھارت کے ارجن ایم آر اور دھرو کپیلا کی مرد ڈبلز جوڑی نے بدھ کے روز بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 میں ایک بڑے پھیر بدل میں ڈنمارک کے اے راسموسن اور کم ایسٹرپ کو 2-0 سے شکست دی۔ ارجن اور دھرو نے دوسرے راؤنڈ میں دنیا کی آٹھویں سیڈ والی جوڑی کو 21-17، 21-16 کے سیدھے گیمز میں ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ یہ ایک ٹاپ 10 جوڑی کے خلاف ارجن اور دھرو کی پہلی جیت ہے۔ Arjun-Kapila move to pre quarters

بھارتی جوڑی نے پہلے گیم میں دفاعی چمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی جوڑی کو 21-17 سے شکست دینے کے بعد دوسرے گیم میں بھی اچھی شروعات کی، لیکن ان کے ڈینش حریفوں نے میچ میں واپسی کی کوشش کی اور اسکور 14-14 پر آگیا۔ اس کے بعد بھارتی جوڑی نے گیئر بدلا اور ارجن نے شاندار سرو کی بدولت گیم کو21-16 پر ختم کیا۔

دریں اثنا اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کو خواتین کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی چن کوِنگ چن اور جیا یی نے 21-15، 21-10 سے شکست دی۔ جنوبی کوریا کی ایس سی شن اور ایس ایچ لی نے پوجا اور سنجنا کی ویمنز ڈبلز جوڑی کو 21-15، 21-7 سے ہرا کر چیمپئن شپ میں ان کا سفر ختم کیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.