ETV Bharat / sports

Angel Di Maria Retirement اینجل ڈی ماریا ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں - ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2022 جیتا

ارجنٹینا کے کھلاڑی اینجل ڈی ماریا نے کہا تھا کہ وہ قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے، لیکن ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی نے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا۔ di Maria extend his international career

اینجل ڈی ماریا ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 10:47 AM IST

بیونس آئرس: فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں فرانس کے خلاف ارجنٹینا کی ڈرامائی پنالٹی شوٹ آؤٹ جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اینجل ڈی ماریا اپنے بین الاقوامی کیریئر کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔ ٹی وائی سی رپورٹ نے جمعہ کو کہا کہ 34 سالہ اینجل ڈی ماریا نے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے، لیکن ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی نے انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کیا۔ Angel Di Maria to reconsider retirement

ارجنٹینا کے کھلاڑی اینجل ڈی ماریا کے اب 2024 کوپا امریکہ میں کھیلنے کا امکان ہے۔ اینجل ڈی ماریا نے قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے پنالٹی شاٹ کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup 2022 Final میسی کا خواب شرمندہ تعبیر، ارجنٹینا چھتیس برس بعد عالمی چیمپئن بن گیا

واضح رہے کہ قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ارجنٹینا نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا۔ وہاں لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹینا کو تین۔دو سے آگے کردیا لیکن کلین ایمباپے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو تین۔تین سے برابری پر لا دیا۔ اس کے بعد پینلٹی شوٹ آوٹ میں ارجنٹینا نے میچ اپنے نام کرلیا۔ Argentina Beats France on Penalties

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.