ETV Bharat / sports

Archery World Cup 2023 تیر اندازی ورلڈ کپ میں بھارت کو چار تمغے ملے - India conclude campaign with four medals

بھارت نے تیر اندازی ورلڈ کپ 2023 میں اپنی مہم کا اختتام چار تمغوں کے ساتھ کیا۔ بھارتی دستے نے اتوار کو مزید دو تمغے جیتے۔ Archery World Cup 2023

Archery World Cup 2023 Antalya: India conclude campaign with four medals
تیر اندازی ورلڈ کپ میں بھارت کو چار تمغے ملے
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 9:50 PM IST

انطالیہ: اتانو داس، دھیرج بوما دیورا اور تروندیپ رائے کی بھارتی مردوں کی ٹیم نے تیر اندازی ورلڈ کپ 2023 کے اسٹیج-1 میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ بھارتی سہ رکنی ٹیم نے اتوار کے روز ایک سنسنی خیز فائنل میں چین کے لی زونگ یوان، کیو ژیانگشو اور وی شاؤ شوان سے 4-5 سے شکست کھا کر چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا، خطابی میچ میں بھارت نے پہلے دو سیٹ ہارے، لیکن اگلے دو سیٹ جیت کر اسکور 4-4 سے برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں دونوں ٹیمیں 28-28 سے برابر تھیں، لیکن شوٹ آف میں چینی کھلاڑی نے ابتدائی شاٹ سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھی سیڈ یافتہ بھارتی ٹیم نے اٹلی، جاپان، چائنیز تائپے اور ہالینڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

اس کے ساتھ ہی بھارت نے اس ورلڈ کپ میں دو طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسے کے تمغے کے ساتھ اپنے سفر کا اختتام کیا۔ دھیرج نے ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد سنگلز ریکرو ایونٹ کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں قزاخستان کے الفت عبدلن کو 7-3 سے شکست دی۔ اس سے قبل جیوتی سریکھا وینم نے ہفتہ کے روز بھارت کے لیے دو گولڈ میڈل جیتے تھے۔ وہ خواتین کے سنگلز کمپاؤنڈ ایونٹ میں سرفہرست رہی اور کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ جیتنے کے لیے اوجس پروین دیوتلے کے ساتھ اہم شراکت داری قائم کی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.