ETV Bharat / sports

'لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے' - ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو نے اس دوران ملک بھر کے تمام ٹریننگ کیمپوں اور مراکز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

'لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے'

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 8:07 PM IST

وزیر اعظم مودی نے منگل کو قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران احتیاطا 21 دنوں کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ریجیجو نے ملک بھر کے ٹریننگ کیمپ اور مراکز کو بند رکھنے کے لئے کہا ہے۔

'لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے'
'لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے'

ریجیجو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ اور مرکز بند رہیں گے۔آپ سب کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہیں آپ کی جسمانی وذہنی فٹنس کو بنائے رکھیں ۔

مرکزی وزیر کھیل ریجیجو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپکس کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کورونا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے سے متعلق آئی او سی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے کافی ضروری تھا۔

میں اپنے کھلاڑیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دل چھوٹا نہ کریں۔ ہم ملک کی بہترین کارکردگی کے لئے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے آئی او سی اور میزبان جاپان نے منگل کو اولمپکس کو ایک سال کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.