ETV Bharat / sports

Roland Garros 2023 الکاراز اور جوکووچ سیمی فائنل میں مقابلہ کر سکتے ہیں - نوواک جوکووچ فرنچ اوپن میں داخل

عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز اور 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ فرنچ اوپن 2023 کے ڈرا کے ایک ہی ہاف میں پہنچ گئے ہیں۔ ایسے میں دونوں سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔ Alcaraz and Djokovic match

الکاراز اور جوکووچ سیمی فائنل میں کر سکتے ہیں مقابلہ

author img

By

Published : May 26, 2023, 7:13 AM IST

پیرس: گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے منتظمین نے جمعرات کو ٹورنامنٹ کا ڈرا جاری کیا جس کے مطابق ٹاپ سیڈ کارلوس الکاراز اور دو بار کے چیمپئن نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہو سکتے ہیں۔ عالمی نمبر ایک الکاراز اپنی مہم کا آغاز کوالیفائر کے خلاف کریں گے، جب کہ جوکووچ اپنے 23 ویں گرینڈ سلیم خطاب کے حصول کے لیے پہلے مرحلے میں امریکہ کے الیگزینڈر کوواسیوچ سے مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ سال ریکارڈ 14ویں بار رولانڈ گیروس کا خطاب جیتنے والے رافیل نڈال کولہے کی انجری کے باعث اس سال ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ سرخ بجری کے بے تاج بادشاہ نڈال اپنے پسندیدہ ٹورنامنٹ سے دور رہیں گے۔

رولانڈ گیروس 2022 کے فائنل میں نڈال سے ہارنے والے کیسپر روڈ کو پہلے مرحلے میں کوالیفائر کا سامنا کرنا پڑے گا اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے ہولگر رونے سے ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے اٹالین اوپن میں اپنا پہلا کلے کورٹ خطاب جیتنے والے ڈینیئل میدویدیف بھی کوالیفائر کھلاڑی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ کوارٹر فائنل میں میدویدیف کا مقابلہ اٹلی کے جینک سینر سے ہو سکتا ہے۔ عالمی نمبر پانچ اسٹیفانوس ستسپاس پہلے مرحلے میں جمہوریہ چیک کے جیری ویسیلی سے مقابلہ کریں گے۔ پانچویں سیڈ ستسپاس کو کوارٹر فائنل میں الکاراز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Malaysia Masters 2023 سری کانت نے کیا الٹ پھیر، سندھو اور پرنے بھی کوارٹرفائنل میں

دوسری جانب دفاعی فرنچ اوپن ویمنز سنگلز چیمپئن اور عالمی نمبر ایک ایگا سویٹیک اسپین کی کرسٹینا بکسا کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ پولینڈ سے آنے والی سویٹیک کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں امریکہ کی کوکو گوف سے ہو سکتا ہے۔ سویٹیک نے فائنل میں گوف کو شکست دے کر گزشتہ سال رولاں گیرو کو جیتا تھا۔ موجودہ ومبلڈن چیمپئن ایلینا رائباکینا کوالیفائرز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ چوتھی سیڈ قزاقستانی کا کوارٹر فائنل میں تیونس کے اونس جبیور سے مقابلہ ہو سکتا ہے۔ آسٹریلین اوپن چیمپئن اور عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا اپنے ابتدائی راؤنڈ میں یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک سے ٹکرائیں گی۔ بیلاروس کی کھلاڑی کا آخری آٹھ میں پانچویں سیڈ فرانس کی کیرولین گارشیا سے مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ فرنچ اوپن کا مین ڈرا اتوار سے شروع ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.