کولکاتا:اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے اگلے ماہ ہونے والی ایس اے ایف ایف چیمپئن شپ کی قرعہ اندازی کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ فٹ بال کا سیزن اس ماہ ویمن لیگ (آئی ڈبلیو ایل) کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اپریل اور مئی میں ہمارے ملک کے موسم کو دیکھتے ہوئے فٹ بال مقابلے کرانے سے بچ سکیں۔
آئی لیگ اور انڈین سپر لیگ کلبوں کے درمیان کھیلا جانے والا سپر کپ 3 سے 25 اپریل تک کیرالہ میں منعقد ہوا جبکہ احمد آباد میں جاری آئی ڈبلیو ایل 26 اپریل کو شروع ہوا اور جمعہ کو ختم ہوگا۔چوبے نے کہا کہ جب تک ایس اے ایف ایف کپ (21 جون تا 4 جولائی) بنگلورو میں ختم ہوگا، قومی مردوں کی ٹیم 10 سے 12 میچ کھیل چکی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان ملائیشیا میں ہونے والے مرڈیکا کپ میں کھیلنے کے لئے مدعو کئے جانے کا بھی منتظر ہے، جسے اس سال اکتوبر میں بحال اور منظم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ٹیم تھائی لینڈ میں کنگز کپ بھی کھیل سکتی ہے جو انہیں جنوری 2024 میں دوحہ میں ہونے والے ایشین کپ سے قبل میچ پریکٹس دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Mohan Bagan Renamed موہن بگان اے ٹی کے سے سپر جائنٹ بن گیا
چوبے نے کہاکہ ہم قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی میچ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ منی پور میں سہ ملکی ٹورنامنٹ کے بعد (مارچ میں) قومی ٹیم کو 10 سے 12 بین الاقوامی میچز ہوں گے جن میں بھونیشور میں ہونے والا انٹر کانٹی نینٹل کپ اور ساف کپ بھی شامل ہے۔مجموعی طور پر قومی ٹیم اگلے 9-10 مہینوں میں 20-22 میچز کھیلے گی، جو ہندوستانی فٹ بال کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہماری کوشش ہوگی کہ ایک سال میں تقریباً 20-25 اچھے میچ کھیلے جائیں، جس سے ٹیم کو فروغ ملے گا۔ کھلاڑیوں کا اعتماد میں اضافہ ہوا۔