ETV Bharat / sports

AIFF سابق بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی پربھاکر مشرا چل بسے

اے آئی ایف ایف نے بھارت کے سابق بین الاقوامی فٹبال کھلاڑی پربھاکر مشرا کی موت ہر تعزیت کا اظہار کیا۔ فٹبال ادارے کا کہنا ہے کہ پربھاکر مشرا نے اپنے زمانے کے ایک اچھے فٹبالر تھے۔

سابق بین الاقوامی فٹ بال کھلاڑی پربھاکر مشرا چل بسے

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 8:00 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ہفتہ کو ہندوستان کے سابق سینئر انٹرنیشنل کھلاڑی پربھاکر مشرا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مشرا کا جمعہ کو رانچی، جھارکھنڈ میں طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ مشرا ستر کی دہائی میں ہندوستانی فٹ بال ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 1976 میں ڈھاکہ میں آغا خان گولڈ کپ کے لیے ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور سری لنکا کے خلاف گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

گھریلو سطح پروہ بہار کے لیے کھیلتے تھے اور انہوں نے ریاستی فٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔ سنتوش ٹرافی میں ٹیم سے ریٹائر ہونے کے بعد، مشرا نے کوچنگ کا رخ کیا اور بہار-جھارکھنڈ خطے میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے انتھک محنت کی۔ مشرا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہاکہ پربھاکر مشرا کی موت بہار میں فٹ بال کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

یہ بھہی پڑھیں: Mohammadan Sporting ڈیوڈ کا فیصلہ کن گول، محمڈن اسپورٹنگ کی جیت

اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن نے کہاکہ پربھاکر مشرا زندگی بھر فٹ بال کے لیے وقف رہے۔ میں ان کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔مغربی بنگال کے سابق کھلاڑیوں نے بھی پربھاکر مشرا کی موت ہر افسوسن کا اظہار کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.