ETV Bharat / sports

ساکشی ملک سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو - rio olympic

کانسے کا تمغہ جیتنے والی خاتون پہلوان نے ارجن ایوارڈ کی فہرست سے ان کا نام ہٹائے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر کھیل کرن رجیجو کو ٹویٹ کیا ہے۔

sakshi malik
sakshi malik
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 2:18 PM IST

وزارت کھیل نے جمعہ کو ساکشی ملک اور ویٹ لفٹر میرابائی چانو کو ارجن ایوارڈ نہیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو پہلے ہی ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کھیل رتن سے نوازا گیا ہے، ساکشی کو 2016میں ریو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے اور میرابائی کو 2018 میں عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کے لیے کھیل رتن ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ساکشی ملک سے خصوصی بات چیت

اس پر ای ٹی وی بھارت نے خاتون پہلوان ساکشی ملک کا رد عمل اور کچھ سوالات کیے۔

ساکشی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ وہ اس سے ناراض ہیں اور حکومت ان کے کارناموں کو نظر انداز کررہی ہے۔

ساکشی نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ تمام ایوارڈ اپنے نام کرے، مجھے کھیل رتن مل گیا تو مجھے ارجن ایوارڈ کیوں نہیں ملے گا۔کھلاڑی محنت کس لیے کرتے ہیں، ارجن ایوارڈ بھی کھیل کا بہت ممتازایوارڈ ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ وہ پانے کے لیے مجھے کیا کرنا پڑے گا۔ میرا بھی خواب رہا کہ میرے نام کے آگے ارجن ایوارڈ ویجیتا لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی کہ ایوارڈ مل جانے پر چھوٹا ایوارڈ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو کیا جنہیں یہ دونوں ایوارڈ ملے ہیں، ان سے ارجن ایوارڈ واپس لینا چاہیے؟ ہر ایوارڈ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔

29 ناموں کی فہرست میں سے میرابائی اور ساکشی ملک کا نام ہٹائے جانے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے ، اس پر خاتون پہلوان نے کہا کہ مجھے یہ تو یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ جسے کھیل رتن مل گیا ہے انہیں ارجن ایوارڈ نہیں دیا جائے گا، جو کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کیوں کہ کھیل رتن سے بڑا کوئی ایوارڈ نہیں ہے، تو کیا مجھے کوئی اور ایوارڈ کے بارے میں سوچنا چھوڑ دینا چاہیے؟

کیا آپ کو پتہ تھا کہ بڑے ایوارڈ کے بعد چھوٹے ایوارڈ نہیں دیئے جاتے اس پر ساکشی نے کہا کہ نہیں، حکومت کی جانب سے ایسا کوئی قانون نہیں ہے، صرف یہ افواہ تھی کہ میرے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے اور آخر کار یہی وجہ بتائی گئی۔

ساکشی ملک
ساکشی ملک

خاتون پہلوان ساکشی ملک نے سنہ 2016 میں ریو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے علاوہ 2014 گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں سلور تمغہ، 2018 میں گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ بھی جیتا تھا۔

میرا باءی چانو
میرا باءی چانو

اس کے علاوہ ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے 2014 میں گلاسگو کامن ویلتھ گیمز چاندی کا تمغہ اور گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.