ETV Bharat / sports

اولمپک ہاکی شیڈول: 24 جولائی کو بھارتی ٹیم مشن کا آغام کرےگی - بھارتی مرد ہاکی ٹیم

چار دہائیوں سے میڈلز کے منتظر بھارتی مرد ہاکی ٹیم 24 جولائی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوکیو اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ وہیں خاتون ٹیم اسی روز نیدرلینڈ سے اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

اولمپک ہاکی شیڈول: نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈ سے ہوگا بھارتی ٹیم کا مقابلہ

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:22 PM IST

آٹھ بار کی چیمپیئن بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو ٹوکیو اولمپکس میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، اسپین، نیوزی لینڈ اور میزبان جاپان کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں بیلجیئم، نیدرلینڈ، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس رواں سال سنہ 2020 میں ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے سنہ 1980 میں ماسکو میں آٹھویں اور آخری اولمپک طلائی تمغہ جیتا تھا۔ بھارت کو 25 جولائی کو آسٹریلیا، 27 جولائی کو اسپین، 29 جولائی کو گزشتہ چیمپیئن ارجنٹینا اور 30 ​​جولائی کو جاپان سے مقابلہ ہونا ہے۔

خواتین کے سیکشن میں بھارت کو نیدرلینڈ، جرمنی، برطانیہ، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ وہیں گروپ بی میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، اسپین، چین اور جاپان شامل ہے۔ 24 جولائی کو خواتین ٹیم نیدرلینڈ کے خلاف کھیلنے کے بعد 26 جولائی کو جرمنی، برطانیہ سے 28 جولائی، ارجینٹینا سے 29 جولائی اور 30 جولائی کو جاپان سے مقابلہ کرے گی۔

ہاکی کا پہلا ایونٹ 25 جولائی سے 7 اگست سنہ 2020 تک ہونا تھا۔ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے شیڈول کے ساتھ میچوں کے آرڈر اور مقام میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

آئندہ برس اولمپکس میں مرد ہاکی کا پہلا میچ جاپان اور آسٹریلیا کے مابین ہوگا، جبکہ خواتین کیٹیگری کے پہلے میچ میں عالمی چیمپیئن اور دنیا کی نمبر ایک ٹیم نیدرلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ دونوں گروپوں کی ٹاپ چار ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔ مردوں کے زمرہ کا کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل یکم، 3 اور 5 اگست کو ہوگا، جبکہ خواتین کے زمرہ میں یہ میچز 2، 4 اور 6 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.