ماہ نومبر میں ہونے والے اولمپک کوالیفائر کے لحاظ سے یہ ٹیسٹ ایونٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
اس اولمپک ٹیسٹ ایونٹ میں مرد ٹیم کا مقابلہ میزبان جاپان، نیوزی لینڈ اور ملیشیا سے ہوگا جبکہ خواتین ٹیم آسٹریلیا، چین اور جاپان سے کھیلے گی۔
مرد ٹیم کا پہلا میچ ملیشیا سے جبکہ خواتین ٹیم پہلے میچ میں میزبان جاپان نبرد آزما ہوگی۔
مرد ٹیم کے کپتان ہرمن پريت سنگھ نے روانگی سے قبل کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے کا اچھا موقع ہے کیونکہ اولمپکس کوالیفائر کے لیے ٹیم منتخب کرنے سے قبل نوجوان کھلاڑیوں پر نظریں رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مقابلے سے ٹیم کو ٹوکیو کے حالات کو سمجھنے کا موقع بھی ملے گا جہاں آئندہ برس اولمپکس منعقد ہوگا۔
ماہر ڈریگ فلكر ہرمن پريت نے کہا کہ ہم اولمپکس كواليفائر کے بارے میں پر امید ہیں اور اس مقام پر کھیلنے سے ہمیں وہاں کے حالات کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور ہم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں گے۔
خاتون ٹیم کی کپتان رانی رامپال نے کہا کہ آئندہ ٹورنامنٹ میں ان کی ٹیم کا مقصد بہتر رینکنگ والی آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف جیت درج کرنا هوگا۔
رانی نے روانگی سے قبل کہا کہ گزشتہ ایک برس میں ہم نے جاپان اور چین کے خلاف اچھی کارکردگی کی ہے لیکن ایک ٹیم جس کے خلاف ہم اچھی کارکردگی کرنا چاہتے ہیں وہ آسٹریلیا ہے اور ان کے خلاف جیت اولمپک کوالیفائر کی ہماری تیاری پر بڑا اثر ڈالے گی۔