ETV Bharat / sports

ہاکی: بھارت نے جاپان کو ہرایا - ٹوکیو

ٹوکیو میں جاری اولمپک ٹیسٹ ایوینٹ میں بھارت نے جاپان کو 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔

بھارت کی جاپان کی خلاف جیت
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 4:42 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:21 PM IST

بھارتی ٹیم نے اولمپک ٹیسٹ ایوینٹ میں جاپان کو شکست دے کر اپنی دوسری جیت درج کی۔

مردوں کی ہاکی ٹیم نے جاپان کو 3-6 سے شکست دی اور تین میچوں میں دو جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے۔

بھارت نے پہلے میچ میں ملیشیا کو 0-6 سے شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں اسے نیوزی لینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میزبان جاپان کے خلاف بھارتی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا اور وقفہ وقفہ سے گول کرتے رہی۔

میچ کے تیسرے ہی منٹ میں نوجوان کھلاڑی نیل کانت شرما نے گول کر کے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جبکہ اس کے چار منٹ بعد ہی نیلم شیس نے گول کر کے اسکور 0-2 کر دیا۔

جاپانی ٹیم بھارت کے ان حملوں کو نہیں روک سکی اور 9 ویں منٹ میں مندیپ سنگھ نے گول کر کے برتری مزید مضبوط کر دی۔

حالانکہ دوسرے کوارٹر میں جاپانی کھلاڑی کینتارو فکودا نے گول کر کے ٹیم کو معمولی راحت دلائی لیکن 29 ویں اور 30 ویں منٹ میں مندیپ سنگھ نے مزید دو گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور اسکور 1-5 کرکے جاپانی ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

اگلے کوارٹر میں جاپانی ٹیم نے تھوڑی مزاحمت کی اور اور دو گول کرنے میں کامیابی حاصل کی لیکن دو گولز نے محض شکست کے فرق کو کم کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم اولمپک ٹیسٹ ایونٹ ٹورنامنٹ میں دوسرے مقام پر آگئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 4:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.