ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان - ہاکی انڈیا

ہاکی انڈیا نے منگل کو نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں 25 جنوری سے شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے 20 رکنی بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان کیا ہے ۔اسٹرائیکر رانی نیوزی لینڈ کے دورے میں ٹیم کی کمان سنبھالیں گي۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان

author img

By

Published : Jan 14, 2020, 10:57 PM IST

ہاکی انڈیا نے اس دورے کے لئے منگل کو ٹیم کا اعلان کیا جس میں گول کیپر سویتا کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

جبکہ ٹیم کا پہلا میچ 25 جنوری کو نیوزی لینڈ ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے خلاف کھیلا جانا ہے تاہم وہ 27 اور 29 جنوری کو نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم کے خلاف کھیلے گی اور اس کے بعد 4 فروری کو برطانیہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان

بھارتی ٹیم 5 فروری کو نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم کے ساتھ ایک اور میچ کے ساتھ ٹور کا اختتام کرے گی۔اس دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف کوچ ژرڈ مرینے نے کہا کہ میں اس ٹور کو اپنی ٹیم کے اندر مزید مسابقت پیدا کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہوں۔

اگرچہ ہم 20 رکنی ٹیم لے کر جارہے ہیں جن میں سے کچھ میچوں میں ہم 16 کھلاڑیوں کا استعمال کریں گے کیونکہ ہم اولمپک میں 16 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے اور دیگر چند میچوں میں ہم 18 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنا بہترین مظاہرہ کرنا ہوگا اور میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ کھلاڑی دباؤ میں کس طرح کا مظاہرہ کرتے ہیں اور میچوں کے لئے کس طرح صحیح تال میں رہتے ہیں۔

کوچ نے مزید بتایا کہ ورلڈ نمبر 5 انگلینڈ اور ورلڈ نمبر 6 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنا ٹیم کے لئے ایک بہت بڑا موقع فراہم کرتا ہے اور وہ اس ٹور کے دوران کھیل میں بےخوف رویہ چاہتے ہیں ۔
بھارتی خاتون ہاکی ٹیم :
رجنی اتمارپو ، ڈیپ گریس ایکا ، گرجیت کور ، رینا کھوکھر ، سلیمہ ٹیٹے ، سشیلا چانو ، نیشا ، نمیتا ٹوپو ، ادیتا ، مونیکا ، للما منز ، نیہا ، سونیکا ، شرمیلا دیوی ، نونیت کور ، لالرمسیامی ، وندنا کٹاریہ ، نوجوت کور۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.