ETV Bharat / sports

بھارتی ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری - ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ

ایف آئی ایچ پروہاکی لیگ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آ ئی ہے ۔

بھارتی ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
بھارتی ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 8:57 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:06 AM IST

بھارتی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی بہترین چوتھی رینکنگ پر پہنچ گئی ہے۔

ایف آئی ایچ کی تازہ رینکنگ میں عالمی چمپئن بیلجیم کا سرفہرست مقام برقرار ہے جس نے جنوری میں آسٹریلیا کو سڈنی میں شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کر لیا تھا۔

بھارتی ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری
بھارتی ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری

آسٹریلیا دوسری اور ہالینڈ تیسرے مقام پر ہے- بھارتی ٹیم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے جو 2003 میں ایف آئی ایچ ورلڈ رینکنگ شروع ہونے کے بعد سے اس کی سب سے زیادہ درجہ بندی ہے۔

اولمپک چمپئن ارجنٹینا پانچویں مقام پر پھسل گیا ہے۔ جرمنی چھٹے، انگلینڈ ساتویں اور نیوزی لینڈ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ اسپین نویں مقام پر ہے۔

بھارت پرو لیگ میں چھ میچوں میں دو جیت، دو ڈرا اور شوٹ آؤٹ میں ملے دو بونس پوائنٹس کے ساتھ 10 پوائنٹس لے کر چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت نے دو میچ ہارے ہیں۔بیلجئیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، ہالینڈ (11) دوسرے اور آسٹریلیا (10) تیسرے مقام پر ہے۔ہندستان نے فروری میں آسٹریلیا سے پہلا مقابلہ 3-4 سے گنوایا تھا اور دوسرے مقابلے میں 2-2 کی برابری کے بعد شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بھارت کو اب مئی میں برطانیہ کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ دو اور تین مئی کو برطانیہ سے میچ کھیلے گا۔اس کے بعد ہندستان 23 اور 24 مئی کو نیوزی لینڈ کو بھونیشور میں میزبانی کرے گا۔

بھارت پانچ اور چھ جون کو ارجنٹینا کے ساتھ اور پھر 13 اور 14 جون کو ا سپین کھیلنے جائے گا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.