ہاکی انڈیا كے صدر محمد مشتاق احمد نے کہاکہ ہم نے دونوں ٹیموں کے کوچز کو ٹوکیو اولمپک کے ملتوی کئے جانے کی جانکاری دے دی ہے۔ یقینی طور پر یہ بدقسمتی کی بات ہے لیکن اس خطرناک وبا سے مکمل عالم متاثر ہوا ہے۔ اولمپکس کے منسوخ کئے جانے سے ہمارا مقصد تبدیل نہیں ہوگا اور اولمپک میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ہم ہندوستانی اولمپک یونین اور وزارت کھیل کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ میزبان ملک جاپان اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کل باہمی تبادلہ خیال کرنے کے بعد ٹوکیو اولمپک کے لیے 2021 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خواتین اور مرد ٹیمیں فی الحال بنگلور میں واقع اسپورٹس اتھارٹی آف اندیا (سائی ) کمپلیمس میں رہ رہے ہیں جہاں ان کی ٹریننگ چل رہی تھی۔ سائی کے ساتھ بات چیت کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچز کے ساتھ ملاقات کی جائے گی جس میں پریکٹس اور مستقبل کے پروگرام کو لے کر حکمت عملی بنائی جائے گی۔ ہندستان کی دونوں ٹیموں نے گزشتہ سال نومبر میں اولمپک کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا۔
ہندوستانی ہاکی مرد ٹیم کے کوچ گراہم ریڈ نے کہاکہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ اولمپکس کا انعقاد2020 میں نہیں ہوگا لیکن دنیا میں موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے یہ ضرورت والا فیصلہ ہے۔ مجھے ان کھلاڑیوں کے لئے انتہائی برا لگتا ہے جنہوں نے چار سال تک مسلسل اس موقع کا انتظار کیا تھا۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ سائی نے ٹیم کے لئے ایک محفوظ ماحول بنا رکھا ہے جس میں ٹریننگ کی جا سکتی ہے۔ دوسرے ممالک کی طرح ہمارا کوئی وقت خراب نہیں ہوا ہے۔
وہیں خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ شرڈ مرنے نے کہاکہ میں نے ٹیم کے ساتھ ملاقات کی اور یہ اولمپکس کے ملتوی کی جانکاری دی۔ یقینی طور پر یہ بدقسمتی کی بات ہے لیکن کھلاڑی اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔ ہم اولمپکس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے سخت محنت کریں گے اور اب تو ہمارے پاس وقت بھی زیادہ ہے۔