یہاں كلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے دنیا اور یورپی چیمپئن ٹیم کو مسلسل دباؤ میں رکھ کر شاندار جیت درج کی۔
بھارت کی طرف سے مندیپ سنگھ نے دوسرے منٹ میں اور رمندیپ سنگھ نے 46 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ بیلجئیم کا واحد گول گاتیھئر بوكارڈ نے 33 ویں منٹ میں کیا۔
ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کر چکی بھارتی ٹیم کی تین میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسرے مقام پر ہے۔
دنیا کی پانچویں نمبر کی ٹیم بھارت اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار کھیل رہی ہے اور اس نےٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کو اسی اسٹیڈیم میں پہلے مقابلے میں پانچ۔ دو سے شکست دی تھی ۔
دوسرے میچ میں مقررہ وقت پر اسکور 3-3 سے برابر رہا تھا لیکن ہندوستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین۔ایک سے کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹورنامنٹ میں مقررہ وقت پر میچ ڈرا رہنے پر ایک پوائنٹس ملتا ہے اور شوٹ آؤٹ میں جیتنے پر ایک بونس پوائنٹس بھی ملتا ہے جس سے ٹیم کے دو پوائنٹس ہو جاتے ہیں۔ بھارت کو ہالینڈ کے خلاف دوسرے میچ سے دو پوائنٹس ملے تھے۔
اسی كلنگا اسٹیڈیم میں دو سال پہلے 2018 میں عالمی چیمپئن بننے والے بیلجئیم کی پانچ میچوں میں یہ پہلی شکست ہے لیکن وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوٹی پر برقرار ہے۔
بھارتی ٹیم اب اتوار کے روز بیلجیم سے دوسرا میچ کھیلے گی۔