امریکہ کا یہ مسلسل دوسرا خطاب ہے۔
میچ کے دوسرے ہاف میں ڈی کے اندر ہالینڈ کی گراٹ نے امریکی کھلاڑی ایلکس مورگن کو لات مار کر گرادیا ، جس پر ریفری نے ٹی وی ری پلے کے بعد امریکہ کو پینالٹی دی۔
موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راپینوئی نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلادی۔
آٹھ منٹ بعد امریکہ کی لاویلی نے کئی کھلاڑیوں کو ڈاج دے کر میچ کا خوبصورت گول کر کے ٹیم کو فائنل میں 0-2 سےفتح سے ہمکنار کیا۔
ہالینڈ کی گول کیپر نے میچ میں پانچ سے چھ گول بچائے۔
فائنل میچ کے لیے امریکا کی ٹیم ایلیسا ناہیر، سماتھی میوس، بیکی سائربرن، لیلی او ہارا، ابے ڈہل کیمپر، جولی ایرٹز، ایلکس مورگن، میگن راپینوئے (کپتان)، روز لاویلی، ٹوبن ہیٹ کرسٹل ڈن جبکہ ہالینڈ کی ٹیم ساری وان ونینڈال (گول کیپر کپتان)، ڈیسائیری وان لنٹیرین، اسٹیفانی وان ڈیر گراف، انوک ڈیکر، شیریدا اسپٹسے، ویویانی مائیڈیما، ڈانیلی وان ڈی ڈونک، لائیکے مارٹنز، جیکی گروئنن، ڈومینی کے بلڈورتھ اور لائنتھ بیرین اسٹین پر مشتمل تھی-