ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں الجیریا نے آئیوری کوسٹ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔تیونس نے مڈغاسکر پر فتح حاصل کرتے ہوئے آ خری چار میں جگہ بنائی ۔
مصر میں جاری افریقہ کپ آف نیشنزفٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں الجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہو ا۔ دونوں ٹیمئں مقررہ وقت تک 1-1 گول کی برابر ی پر رہیں۔
ایکسٹر اٹائم میں بھی دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا ۔ کو ارٹر فائنل میچ کو نتئجہ خیز بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آ ؤٹ کا سہارا لیا گیا ۔
الجیریا کی ٹیم نے آئیوری کوسٹ کو پنالٹی شوٹ آ ؤٹ میں چار۔تین گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرلیا ۔
افریقہ کپ آف نیشنز کے چوتھے کو ارٹر فائنل میچ میں تیونس کی ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے مڈغاسکر تین ۔صفر سے آ ؤٹ کلاس کرتے ہوئے آ خری چار میں جگی بنالی ۔
افریقہ کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ اپہلے سیمی فا ئنل میں سینیگل اور تیونس کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوں گی ۔
دوسر ے سیمی فائنل میں الیجرایا اور سپرایگل کے نام سے مشہور نایئجریا کے درمیان دوسرا سیمی فا ئنل کھیلاجا ئے گا۔
ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم مصر کوارٹر فائنل میں ہار کر پہلے ہی با ہر ہو چکی ہے۔