برازیل اتوار کو پیرو کے ساتھ کوپا امریکہ فائنل مقابلہ کھیلے گی لیکن اس میچ کا نتیجہ چاہے جو بھی ہو لیکن ٹیٹے کا کوچ بنے رہنا طئے ہے۔
چند روز قبل برازیل کی مقامی میڈیا نے کہا تھا کہ کوپا امریکہ کے بعد ٹیٹے ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیں گے لیکن برازیل فٹبال فیڈریشن نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیٹے کوپا امریکہ کے بعد بھی ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔
برازیل فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہیں ٹیم کے کوچنگ اسٹاف پر پورا بھروسہ ہے اور اسی وجہ سے ان کے معاہدہ میں توسیع کی گئی ہے اور وہ سنہ 2022 تک کوچ کے عہدے پر بحال رہیں گے۔
واضح رہےکہ سنہ 2016 کوپا امریکہ میں برازیل ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم سے منسلک ہوئے تھے۔