ETV Bharat / sports

کھلاڑیوں کو امریکی قومی ترانہ کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت - امریکہ

پولیس کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی موت کے بعد امریکہ سمیت دیگر ممالک سیاہ فام لوگوں کے مسلسل احتجاج کے مدنظر امریکہ نے کھلاڑیوں پر سے قومی ترانہ کے دوران گھٹنے کے بل بیٹھ کر احتجاج کرنے کی اجازت دے دی ۔

کھلاڑیوں کو امریکی قومی ترانہ کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 11:01 PM IST

امریکی سوکر فیڈریشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کھیل سے متعلق اپنی پالیسی نمبر 604-1 میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

اس پالیسی کے تحت میچ سے قبل قومی ترانے کے دوران کسی کھلاڑی کے احتجاجاً گھٹنے ٹیک کر احتجاج کرنے پر کھلاڑی پر پابندی عائد کردی جاتی تھی تاہم اب کھلاڑیوں کو اس عمل کی اجازت دیدی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کو امریکی قومی ترانہ کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت
کھلاڑیوں کو امریکی قومی ترانہ کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت

امریکا میں گھٹنے کے بل بیٹھ کر نسل امتیاز کے خلاف احتجاج پر پابندی 2016ء میں عائد کی گئی تھی جب خواتین کی اسٹار میگن ریپینو نے این ایف ایل کی سابقہ کھلاڑی کولن کیپرنک کے ساتھ یکجہتی کے لیے قومی ترانے کے دوران سیدھا کھڑے ہونے کے بجائے گھٹنے کے بل بیٹھ گئی تھیں لیکن اب امریکی سوکر فیڈریشن نے اپنے اس سابق فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک غیر مسلح سیاہ فام جارج فلائیڈ کو پولیس نے تحویل میں لیا اور ایک آفیسر نے اس کے گلے پر اپنا گھٹنا رکھ کر پورا زور لگا دیا جس سے فلائیڈ دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

بعد ازاں امریکا بھر میں پُرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑے جس پر قابو پانے کے لیے امریکا کی جانب سے ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.