ETV Bharat / sports

EURO 2020: اسپین اور اٹلی سیمی فائنل کے لیے تیار

اسپین کو اٹلی کے خلاف اپنے آخری 14 مقابلوں میں سے صرف دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسے 2008 کی یوروپی چمپیئن شپ میں اٹلی کے خلاف کوارٹر فائنل میں فتح یاد ہوگی، جس نے واقعی ایک اعلیٰ ٹیم کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا تھا۔

spain italy set for euro 2020 semifinal
EURO 2020: اسپین اور اٹلی سیمی فائنل کے لیے تیار
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 2:08 PM IST

اسپین کی فٹ بال ٹیم منگل کی رات اٹلی کے خلاف یوروپی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل سے قبل پیر کے روز لندن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

اسپین نے آخری 16 میں کروشیا کو 3۔5 سے شکست دینے کے لیے اضافی وقت کی ضرورت پڑی تھی، جب کہ ان کا کوارٹر فائنل سوئٹزرلینڈ کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا تھا۔

مستقل اضافی وقت کا مطلب یہ ہے کہ اسپین نے اپنے آخری دو میچوں میں اٹلی سے ایک گھنٹہ زیادہ گیم کھیلا ہے۔

اسپین کو اٹلی کے خلاف اپنے آخری 14 مقابلوں میں سے صرف دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسے 2008 کے یوروپی چمپیئن شپ میں اٹلی کے خلاف کوارٹر فائنل میں فتح یاد ہوگی، جس نے واقعی ایک اعلیٰ ٹیم کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: euro 2020: انگلینڈ اور ڈنمارک سیمی فائنل میں داخل

اس کے ساتھ ہی اسپین نے کامیابی کا دور شروع کیا جس میں انہیں 2010 کے ورلڈ کپ اور یورو 2012 میں کامیابی حاصل کی، جہاں انہوں نے فائنل میں اٹلی کو 0۔4 سے شکست دی تھی۔

فی الحال اٹلی کی ٹیم ماضی کی دفاعی ٹیموں سے بہت مختلف ہے۔ رابرٹو مانسینی کے مڈفیلڈ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ایک مختلف ٹیم بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ یورو کپ 2020 کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو اٹلی اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک 8 جولائی کو ویمبلے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.