ایس سی ایسٹ بنگال نے آئی ایس ایل کے نئے سیزن کی تیاری کے لیے آسٹریلیائی دفاعی کھلاڑی ٹامسلووک میرسیلا سے معاہدہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈورنڈ کپ 2021 میں محمڈن اسپورٹنگ کو پہلی شکست کا سامنا
اس تعلق سے آسٹریلین فٹبالر ٹامسلووک میرسیلا نے کہا کہ ایس سی ایسٹ بنگال سے معاہدہ کرنے پر خوشی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ نئے ملک، نئے کلب میں کھیل کر اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کروں گا۔
ٹامسلووک میرسیلا اس سے قبل آسٹریلیا کے ٹاپ کلب پرتھ گلوری کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ اس کے بعد کروشیا اور جنوبی کوریا کے کلبوں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔