ETV Bharat / sports

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: ریلوے ایف سی نے ساؤدرن سمیتی کو 1-2 سے ہرایا - ریلوے ایف سی اور ساؤدرن سمیتی کے مابین دلچسپ مقابلہ

ریلوے ایف سی نے ساؤدرن سمیتی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں جیت کی پٹری پر لوٹ آئی ہے۔

ریلوے ایف سی نے ساؤدرن سمیتی کو 1-2 سے ہرایا

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 10:53 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع فٹبال اسٹیڈیم میں ریلوے ایف سی اور ساؤدرن سمیتی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ اے کے ایک اہم میچ کی شروعات کی۔

کھیل کے 22ویں منٹ پر اچنتا گھوش نے گول کرکے ریلوے ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی مگر کھیل کے 33 ویں منٹ پر پیٹر ہاؤکیپ نے گول کرکے ساؤدرن سمیتی کو ایک- ایک کی برابری پر لاکھڑا کردیا۔

پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید گول کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسی کو اس مقصد میں کامیابی نہیں ملی اور میچ کا اسکور 1-1 رہا۔ نئی ہٹی فٹبال اسٹیڈیم میں موجود شیدائیوں کو دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 87 ویں منٹ پر رائے ڈین گونجو نے گول کرکے ریلوے ایف سی کو 1-2 کی سبقت دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: بھارت پہنچ کر بھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے

ریلوے ایف سی نے ساؤدرن سمیتی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-1 سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں جیت کی پٹری پر واپس لوٹ آئی ہے. ریلوے ایف سی کو دو میچوں میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ ساؤدرن سمیتی کو دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.