ETV Bharat / sports

پیرو سیمی فائنل میں داخل

پیرو نے کوپا امریکہ 2019 کے کوارٹر فائنل میں یوروگوئے کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے شکست دی۔

author img

By

Published : Jun 30, 2019, 5:37 PM IST

پیرو سیمی فائنل میں داخل

پیرو کی ٹیم نے بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے پنالٹی شوٹ آؤٹ تک گئے کوپا امریکہ 2019 کے ایک دلچسپ کوارٹر فائنل میچ میں یوروگوئے کو 5-4 (0-0) سے شکست دی۔

اس جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پیرو کا سامنا 4 جولائی کو چلی سے ہوگا۔

اس میچ میں یوروگوئے کی کارکردگی بااثر رہی اور اس نے 90 منٹ تک مسلسل گول کرنے کی کوشش اور پیرو کی ٹیم کے کھلاڑیوں پر دباؤ بنائے رکھا۔

یوروگوئے کے اسٹار اسٹرائیکر لوئیس سواریز کو ایک بار گیند کو گول میں ڈالنے میں کامیابی ملی، لیکن ریفری نے اسے آف سائیڈ قرار دیا۔

یوروگوئےکوپا امریکہ میں الٹ پھیر کا شکار

اسی طرح ایڈیسن كوانی کے گول کو بھی ریفری نے آف سائڈ قرار دیا۔

پیرو مقررہ وقت میں یوروگوئے کے گول کے قریب ایک مرتبہ بھی نہیں پہنچ سکی۔

پانچ بار کی فاتح یوروگوئے کی پنالٹی شوٹ آؤٹ شروعات خراب رہی، سواریز پہلی کوشش میں گول کرنے میں ناکام رہے جبکہ اس کے بعد ہر کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہا۔

جبکہ پیرو کا ایک بھی کھلاڑی گول کرنے میں ناکام نہیں ہوا اور میچ کو اپنی جھولی میں ڈال دیا۔

ایک دیگر کوارٹر فائنل میں چلی نے کولمبیا کو شکست دی، پنالٹی شوٹ آؤٹ تک گئے میچ کو موجودہ چیمپیئن چلی نے 5-4 (0-0) سے اپنے نام کیا۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.