خطابی دوڑ میں موہن بگان 15 میچوں میں 36 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے اور اس کا آئی لیگ چمپئین شپ کے خطاب پر قبضہ تقریباً طے ہو گیا ہے۔
ایسٹ بنگال اس جیت کے ساتھ 23 پوائنٹ کی بدولت دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے جبکہ ریئل کشمیر ایف سی شکست کی صورت میں چوتھی پوزیشن پر کھسک گئی ہے۔
کولکاتا کی بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کلب موہن بگان اپنی حریف ٹیموں سے 13 پوائنٹ کی سبقت بنا چکی ہے۔
مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع کلیانی مینونسپل اسٹیڈیم میں موہن بگان اور ایزوال ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوں گیں۔
پوائںٹ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پرم قابض موہن بگان کو خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے ایزوال ایف سی کے خلاف جیت درج کرنی ہو گی ۔
جیت ملنے کی صورت میں موہن بگان 39 پوائنٹ کے ساتھ آ ئی لیگ 20۔2019 کا خطاب اپنے نام کرلے گی۔
موہن بگان کے ہسپانوی کوچ ویکونا کاکہنا ہے کہ کل میچ میں ہماری ٹیم جیت کے ارادے سےمیدان میں اترے گی اور تین پوائنٹ کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کہ کل کے میچ میں ہی خطابی فیصلہ کرلئے آگے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری ٹیم مضبوط اورمتوازن ہے ۔ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں لیکن میچ سے قبل حریف کو ہلکے میں لینے کی غلطی نہیں کی ہے۔
دوسری طرف ایزوال ایف سی کے لئے کل میچ میں جیت لازمی ہے۔ شکست کی صورت میں شمال مشرق کی ٹیم کو ریلیگیشن کاخطرہ مزید گہرا ہوسکتا ہے۔
ایزول ایف سی اس وقت 14 میچوں میں 16 پوائنٹ کے ساتھ نوویں مقام پر ہے۔ کل کے میچ میں جیت ملنے کے باوجود لیگ ٹیبل میں اس کی پیشقدمی نہیں پائے گی جبکہ شکست کی صورت میں اس کی پریشانیوںن میں مزید اضا فہ ہو سکتا ہے۔