بھارتی فٹبال کی تاریخ میں مشہور و مقبول ترین ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے ڈورنڈ کپ 2021 میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ وہ کلب ہے جس نے بھارت کی آزادی سے پہلے 1940 میں برطانوی دور حکومت میں انگریزی ٹیموں کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ڈورنڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:کلکتہ فٹبال لیگ 2021: ریلوے ایف سی نے ساؤدرن سمیتی کو 1-2 سے ہرایا
بھارت میں برطانوی حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ 1888 میں اس وقت کے وائسرائے ماسٹر ڈورنڈ نے ہماچل پردیش میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا. محمڈن اسپورٹنگ نے 1940 میں پہلی مرتبہ برطانوی ٹیموں کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔
ملک کی آزادی سے پہلے 1888 سے لے کر 2019 تک اس مقابلے کا انعقاد کا سلسلہ بدستور جاری رہا لیکن 2020 میں کورونا وائرس کے سبب تاریخی فٹبال ٹورنامنٹ کو منسوخ کیا گیا تھا۔
ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے ذریعہ کولکاتا کے میدانوں میں ایک بار پھر کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش تیز ہوگئی ہے۔ اس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔